ابنا: لبنان کی العہد نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پناہ گزینوں کے امور کے ادارے کے کمشنر کے ترجمان "پیٹرکسلر" نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے صوبے الانبار میں جھڑپوں میں اضافے کے ساتھ ہی اس صوبے کے ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ افراد نے اپنا گھر بار چھوڑ کے نقل مکانی شروع کردی ہے اور نقل مکانی کے یہ اعداد و شمار 2006 اور 2008 کے برسوں میں ہونے والی جھڑپوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ واضح رہے کہ عراق کی فوج اور القاعدہ سے وابستہ دھشتگرد گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا آغاز دسمبر2013 کے آواخر سے ہوا اور اس درمیان صوبے الانبار کے عوام مسلح دھشتگردوں کے حملوں سے بچنے کے لئے دوسرے علاقوں میں نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ دوسری جانب دھشتگردوں کے خلاف عراق کی فوج کی کاروائی جاری ہے اور حالیہ چند دنوں میں درجنوں دھشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
.......
/169